Pakistan

لکی مروت میں پولیس مقابلہ، 11 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ساتھی سمیت ہلاک پیزو کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ، پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کرلیا

لکی مروت: تھانہ پیزو پولیس نے شیخ بدین کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 11 سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری طاہر شاہ اور اس کے ساتھی کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈی پی او لکی مروت کی ہدایت پر ایس ایچ او پیزو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے شیخ بدین کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس پارٹی مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تو طاہر شاہ اور اس کا ساتھی عابد ہلاک حالت میں پائے گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی گئی جبکہ جائے بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو اشتہاری ڈاکو آفتاب اور اس کا ساتھی بلاول شامل ہیں، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک وقوع سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طاہر شاہ پیزو کے پہاڑی علاقوں میں مسافروں اور ڈرائیوروں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ تھا۔ اس کے خلاف قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی، منشیات، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحے سمیت 11 مقدمات درج تھے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دوسرے ملزم کی شناخت عابد ولد زرولی کے نام سے ہوئی ہے، جس کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب لکی مروت کے علاقے مشہ منصور کے قریب بھی فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو اشتہاری ڈاکو آفتاب اور اس کا ساتھی بلاول شامل ہیں، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر افتخار علی بھی جاں بحق ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *