Blog
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح آج ہوگا لاہور کے جاتی امرا میں شام 5 بجے نجی تقریب، قریبی رشتہ دار اور احباب شریک ہوں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ماہ نور صفدر آج 12 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔ ان کے نکاح کی تقریب لاہور کے علاقے جاتی امرا میں شام 5 بجے منعقد ہوگی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کا نکاح معروف کاروباری شخصیت جبار خالد کے صاحبزادے ازان جبار سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جبار خالد فلور ملنگ کے کاروبار سے وابستہ ہیں، تاہم دلہا اور ان کے خاندان سے متعلق مزید تفصیلات باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب کو انتہائی نجی اور محدود رکھا گیا ہے، جس میں شریف خاندان کے افراد، قریبی رشتہ دار اور چند قریبی دوست شرکت کریں گے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
ماہ نور صفدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں اور عموماً میڈیا کی توجہ سے دور رہی ہیں۔ وہ حال ہی میں لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کرچکی ہیں۔
مریم نواز نے گزشتہ دنوں لندن میں ماہ نور کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی تھی اور بیٹی کی تعلیمی کامیابی پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔