Blog
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد بڑھانے کا اعلان حکومت کی یقین دہانی پر مؤخر ہڑتال کی مدت آئندہ ہفتے ختم، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ہوگا

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی ناقابل قبول ہے، حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 40 دن کا وقت مانگا تھا اور یہ مدت آئندہ ہفتے مکمل ہونے جارہی ہے۔ 40 روز مکمل ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔