Sports

مصباح کوچ سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے ہیں۔
مصباح الحق نے ٹیم سے وابستگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سودرپسچم رائلز کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں۔ ان کے مطابق نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے زبردست جوش و جذبہ پایا جاتا ہے اور وہ اس ماحول کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔
نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک منعقد ہوگی۔ مصباح الحق اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی الگ ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *