Pakistan

اقرار ریمانڈ اقرار الحسن کی بریت کی درخواست مسترد، جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

کراچی کی عدالت نے معروف اینکر پرسن اور عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کردی ہے۔
اقرار الحسن کو ہفتے کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کا حکم جاری کیا۔ ان کے خلاف پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ نمبر 101/2026 درج ہے۔
اقرار الحسن کو 12 اکتوبر کی رات لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں کراچی منتقل کیا گیا۔
سماعت کے دوران دفاعی وکلا نے گرفتاری کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ وکلا کے مطابق اقرار الحسن نے سیاسی صورت حال اور ممکنہ گورنر راج سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ضبط کی گئی الیکٹرانک ڈیوائسز کے ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے، جس کے لیے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ عدالت نے اس سے قبل بھی قرار دیا تھا کہ آزادیِ اظہارِ رائے کا حق قانون کے تحت عائد معقول پابندیوں کے تابع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *