Pakistan

مزید فراڈ لائبہ کیس کے ملزم پر نوکریوں کے نام پر مزید 9 افراد سے فراڈ کا الزام

اسلام آباد: طالبہ لائبہ اعجاز کی موت کے معاملے کی تحقیقات کے دوران مرکزی ملزم نعمان کی جانب سے مزید 9 افراد کو سرکاری ملازمتیں دلوانے کے نام پر مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر متعدد افراد سے لاکھوں روپے وصول کیے اور انہیں تقرری کے جعلی خطوط فراہم کیے۔ متاثرہ افراد کو ملازمت ملنے کی امید دلائی گئی، تاہم بعد میں دستاویزات جعلی ثابت ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین نے ابتدائی طور پر متعلقہ فورمز پر شکایات درج نہیں کرائی تھیں، جس کے باعث یہ واقعات سامنے نہیں آسکے۔ اب وفاقی پولیس نے بعض متاثرین کا سراغ لگا لیا ہے اور مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
لائبہ اعجاز کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے امریکا میں اعلیٰ تعلیم، داخلے، ویزے اور اسکالرشپ کا جھانسہ دے کر ان سے بھاری رقم وصول کی اور بعد میں جعلی دستاویزات فراہم کیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سامنے آنے والے دیگر الزامات کی بھی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید متاثرین اور مبینہ فراڈ میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *