Latest

نیتن یاہو کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی کارروائیاں مزید بڑھاتے ہوئے اسرائیلی فوج کو علاقے کے 70 فیصد حصے پر قبضہ کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔یہ بیان انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ایک غیر قانونی اسرائیلی بستی میں پریس کانفرنس کے دوران دیا۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج پہلے ہی غزہ کے تقریباً 50 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کر چکی تھی، بعد ازاں یہ دائرہ 60 فیصد تک بڑھایا گیا، اور اب انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ غزہ کے 70 فیصد حصے پر قبضہ یقینی بنایا جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *