Pakistan

وزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال مستحق شہریوں کو فی لیٹر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی

اسلام آباد: وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کے لیے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑی کے مالکان کو فی لیٹر 100 روپے سستے پیٹرول کی فراہمی کیلئے جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم فعال کر دیا گیا۔وزارت آئی ٹی نے ​وزیرِ اعظم پاکستان کے عوامی عزمِ اور سخت اقتصادی حالات میں محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبائی محکمہ جات، نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون سے ایک جامع اور خودکار ڈیجیٹل سسٹم تیار کیا ہے۔​اس خصوصی اسکیم کا مقصد موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو مہنگے پیٹرول کے بوجھ سے بچانا اور شفاف طریقے سے سبسڈی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس سکیم کے تحت مستحق شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی، موٹر سائیکل اور چنگچی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے،​ صوبائی ٹرانسپورٹ اور ایکسائز کے شعبوں کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی تصدیق کا عمل مکمل طور پر خودکار بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *