Blog
پانی ہماری ریڈلائن پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہماری ریڈٰ لائن ہئ پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی،پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹرمعیزو موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط ہوئے، اقتصادی تعاون، تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کی گیا، مالدیپ کے طلبہ کی بڑی تعداد پاکستانی اداروں میں زیر تعلیم ہے جب کہ پاکستانی ڈاکٹرز اور معاون طبی عملہ مالدیپ میں انسانیت کی خدمات کررہاہے، برادرملک کی حیثیت سے مالدیپ کی مزیدضروریات کوبھی پوراکرکے خوشی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مالدیپ مسئلہ فلسطین کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان بھی آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کیلئے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا بھارتی فیصلہ ناقابل قبول ہے۔