Pakistan

پاکستانی آبدوز ہنگور کی بحیرہ عرب میں لائیو ویپن فائرنگ اینٹی شپ کروز میزائل نے مقررہ ہدف کو درستگی سے نشانہ بنایا

پاک بحریہ نے آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرۂ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کی جب کہ پی این ایس/ایم ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل کامیابی سے فائر کیا۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس/ایم ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا، اینٹی شپ کروز میزائل نے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔کامیاب فائرنگ سے ہنگور کے ویپن سسٹمز اور جنگی تیاری کی توثیق ہوئی، ہنگور کی کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل ہے۔نیول چیف نے پی این ایس/ایم ہنگور کی جنگی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ آپریشنل تیاری اور قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت کے لیے ناگزیر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *