Blog
پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندارواپسی یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیے

اسلام آباد: پاکستان نے ساڑھے 5 سالہ اور 10 سالہ یوروبانڈ کے ذریعے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر حاصل کرلیے۔وزارت خزانہ کے مطابق ریکارڈ یوروبانڈ سے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی مضبوط ہوگئی ہے۔ ساڑھے 5 سالہ یوروبانڈ سے پاکستان نے 1.75 ارب ڈالر حاصل کیے اور اس پر 7.50 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا۔ اسی طرح 10 سالہ یوروبانڈ سے 1.25 ارب ڈالر حاصل کیے، جس پر 7.90 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت پاکستان پر اعتماد کی بحالی کا اشارہ ہے۔ پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹس تک رسائی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ پہلی بار نئے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت بانڈ جاری کیا گیا۔دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام پاکستان میں مالیاتی پائیداری کے لیے ٹیکسیشن پر اعلیٰ سطحی بین الاقوامی مکالمے سے کلیدی خطاب کیا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کیے ہیں۔ 3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ٹرانزیکشن ہے، جبکہ اس کا اجرا عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔