Blog
پشاور،پولیس مقابلہ میں ایک اہلکارشہید،دو زخمی ایک دہشتگرد بھی ہلاک ہوگیا،زخمی اہلکارہسپتال منتقل

پشاور کے علاقہ ورسک روڈ گھڑی شہردار میں دہشگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک دہشتگرد بھی ہلاک ہوگیا ہے پولیس کے مطابق علاقے میں پولیس اور سی ٹی ٹی نے آپریشن شروع کردیا ہے،زخمی اہلکاروں کو ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا ہے ۔