Pakistan

پمز ہسپتال آتشزدگی حکمرانوں کی غفلت ہے ، شفیع جان جاں بحق بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جاں بحق بچوں کے والدین اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے۔ وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے پمز ہسپتال میں آگ بجھانے اور ہنگامی انخلاء کی بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ ہسپتال میں آگ بجھانے، مریضوں کے ہنگامی انخلاء اور حفاظتی اقدامات کے مؤثر انتظامات ہونے چاہئیں تھے۔شفیع جان نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت اسلام آباد کے محض دو ہسپتال نہیں چلا سکتی، اس سے بڑی نااہلی اور ناکامی اور کیا ہوگی؟ نااہلی، ناکامی اور بے حسی وفاقی حکومت کا طرۂ امتیاز بن چکا ہے۔وزیر اطلاعات کے مطابق پمز ہسپتال آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ وفاقی حکومت کی مبینہ مجرمانہ غفلت کو بے نقاب کر گیا ہے، اس سنگین غفلت اور مجرمانہ کوتاہی پر وفاقی حکومت کا احتساب ہونا چاہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *