Pakistan

پمز ہسپتال سانحہ: وزیراعظم نے سیکرٹری صحت کوعہدے سے ہٹا دیا بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس شروع ہوا۔وزیراعظم نے متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا۔وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔دیگر ممبران میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان شامل ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا، وزارت صحت کے تمام حکام کو فوری وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا گیا تھا۔پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے سے 15 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے، اسپتال حکام نے تصدیق کردی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے باعث بھڑکی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، تاہم ایک لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ 15 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ ایم سی ایچ وارڈ کی تیسری منزل پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا، جبکہ بیشتر بچے شدید جھلسنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، تاہم تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آئیں گی، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ترجمان پمز اسپتال کے مطابق تمام بچوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دیں گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *