Pakistan

پیپلز پارٹی کا جی بی میں آزاد امیدواروں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا امکان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان میں آزاد جیتنے والے ارکان کے ساتھ مل کر حکومت بنانےکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے آئندہ چند روز میں گلگت بلتستان کے دورے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان میں آزاد جیتنے والے ارکان کے ساتھ مل کر حکومت بنانےکا امکان ہے۔اسی حوالے سے سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے بتایا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پیپلز پارٹی کوشش کرے گی کہ آزاد جیتنے والوں کو ساتھ جوڑا جائے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *