Blog
پی ٹی آئی مارچ، سیکیورٹی کے لیے 50 ہزار اہلکار تعینات اٹک میں 30 ہزار، راولپنڈی میں 6 ہزار اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے

پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنے اور لانگ مارچ کی کال کے بعد سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اٹک، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پنجاب پولیس کی مجموعی نفری 46 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی ہے
ذرائع کے مطابق اٹک میں 8 ڈی آئی جیز اور 15 ایس ایس پیز سمیت تقریباً 30 ہزار افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ راولپنڈی میں 6 ہزار اہلکار امن و امان کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اسلام آباد کے لیے بھی پنجاب پولیس کے 10 سے 12 ہزار اہلکار فراہم کیے جانے کا بتایا گیا ہے۔ نفری مختلف پولیس یونٹس سے طلب کی گئی ہے، جبکہ اہلکاروں کی نقل و حرکت اور دیگر انتظامات کے لیے فنڈز بھی جاری کیے گئے ہیں۔