Pakistan

چارسدہ ، موبائل فون کے تنازعہ پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 3زخمی فریق اول سے اعجاز ، فریق دوم سے نعمت جاں بحق ہوگئے ،پولیس

چارسدہ:تھانہ مندنی کی حدود میں موبائل فون کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں فریق اول سے اعجازجاں بحق جبکہ ممتاززخمی ہوا، جبکہ فریق دوم سے نعمت جاں بحق اور جواد علی زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *