Blog
چوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار 2 خواتین دم توڑ گئیں خواتین کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کے باعث ہوئی،پولیس

لاہور کے تھانا ٹاؤن شپ میں چوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار دو خواتین دم توڑ گئیں۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں خواتین کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کے باعث ہوئی، دونوں خواتین پرکئی مقدمات درج تھے اور دونوں منشیات بھی استعمال کرتی تھیں۔دواؤں کے ری ایکشن سے مزید دو خواتین دم توڑ گئیںایمرجنسی15کی کال پر آپریشنز وِنگ نےکارروائی کرتے ہوئے خواتین کو حراست میں لیا تھا۔مدعیوں نےخواتین پر چوری اور دھوکا دہی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرایا تھا، خواتین کی طبیعت خراب ہونے پر ریسکیو 1122 کو کال کرکے تھانے بلا کر خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا