Pakistan

ڈیرہ اسماعیل خان،چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ ناکام پولیس نے علاقے میں نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا

ویب ڈیسک: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کھتی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ بروقت جوابی کارروائی کی بدولت ناکام بنا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے رات گئے کھتی پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ اور نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا ہے۔حملے کے بعد کھتی پولیس چیک پوسٹ سمیت گردونواح میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کھتی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ بروقت جوابی کارروائی کی بدولت ناکام بنا دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *