Blog
ڈیزل مہنگا تین روز کیلیے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے کا اضافہ

حکومت نے اگلے تین روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک کیلیے ہوگا۔اگلے تین روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 91 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔حکومتی حکام کی پیٹرول پمپ مالکان کو قیمتوں میں 15 روزہ ردوبدل کا نظام بحال کرنے کی یقین دہانینوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔