Sports

کئی اسٹار کرکٹرز کے کنٹریکٹ ہولڈ پر رہنے کا امکان

ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچز میں عدم شرکت پر کئی اسٹار کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ ہولڈ پر رہنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سابقہ کنٹریکٹس میں بھی پلیئرز کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا ضروری تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، سسٹم سب سے زیادہ اہم ہے، سب کو اسے اہمیت دینا ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ جب تک کوئی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میچز کھیلنے کی شرط پوری نہ کرے یا میڈیکل کلیئرنس نہ لے اس کا معاہدہ ہولڈ پر رہے گا، اس دوران معاوضہ نہیں دیا جائے گا، پھر جب شرط پوری ہوگئی تو اسے بقایاجات بھی ملیں گے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی کم از کم فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ سنیارٹی اور نام پر کسی کو کنٹریکٹ نہیں ملے گا، ڈیٹا کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا، امپیکٹ کو ترجیح دی جائے گی، فٹنس کی بھی بہت اہمیت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *