Sports

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ طے پا گئی رونالڈوجارجینا روڈریگز کے ساتھ فنشال میں شادی کریں گے

شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہو گی پرتگال کے معروف فٹبالر اور النصر کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ ان کی شادی کی تاریخ اور مقام سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں شادی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہو گی، جہاں عام طور پر تقریبات سہ پہر 3 بجے شروع ہوتی ہیں۔شادی کے بعد استقبالیہ کی تقریب شہر کے معروف فائیو اسٹار ’ساوائے پیلس‘ ہوٹل میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *