Blog
کرک میں گیس بلاسٹ سے عمارت منہدم ہوگئی

ویب ڈیسک: ضلع کرک کے علاقے الواڑگی بانڈہ سپینہ کے قریب اچانک گیس بلاسٹ کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، جن میںتین افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔