Pakistan

کریک ڈائون شروع افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، درجنوں گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس نے کارروائیاں تیز کر دیں، جس میں متعدد غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار کر لئے گئے۔واقعات کے مطابق نوشہرہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا، اکبرپورہ، پبی، اکوڑہ خٹک، جلوزئی سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران درجنوں افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا-پولیس ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں مختلف تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا اور ایسے افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ پاکستان میں قانونی دستاویزات کے بغیر مقیم ہیں-پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاون کے دوران گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی اور ملک بدری کے عمل کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے-ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار افغان باشندوں کے اہل خانہ کے حوالے سے بھی کارروائی اور ممکنہ ملک بدری کا معاملہ زیر غور ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کسی باقاعدہ سرکاری اعلامیے یا حتمی تفصیلات کی تصدیق سامنے نہیں آئی،نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے بعد افغان مہاجرین کی رہائش گاہوں اور قانونی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا معاملہ بھی اہمیت اختیار کرگیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *