Showbiz

نیمل خاور کا اپنے وزن پر بات کرنے والوں کو کرارا جواب لوگ تبصرے کرتے ہوئے جھجھک محسوس نہیں کرتے

پاکستان کی سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنے وزن کو موضوع گفتگو بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حال ہی میں نیمل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تقریب کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں، یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کئی پیجز نے انہیں شیئر کیا اور خیالات کا اظہار کیا کہ شاید نیمل امید سے ہیں۔ان چہ مگوئیوں کے بعد سابقہ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ان تمام پیجز کو کرارا جواب دیا۔نیمل خاور نے اپنی اسٹوری پر لکھا ‘یہ بات حیران کن ہے کہ لوگ خواتین کے جسم کے بارے میں تبصرے کرتے ہوئے کسی قسم کی جھجھک محسوس نہیں کرتے، جی ہاں! میرے وزن میں تبدیلی ہوسکتی ہے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *