Latest

زیادہ پروٹین صحت کے لیے نقصان دہ، ماہرین نے خبردار کردیا ضرورت سے زیادہ مقدار نقصان کا باعث بن سکتی ہے،ماہرین

صحت بخش اور متوازن غذا میں پروٹین کا شامل ہونا بہت ضروری ہے،پروٹین کو صحت مند غذا کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ جسم کے ٹشوز کی تعمیر و مرمت، انزائمز کی تیاری، پٹھوں کی صحت برقرار رکھنے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ پروٹین زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس بھی پیدا کرتی ہے اور جسم میں موجود اضافی چربی کم کرنے میں کردار ادا کرسکتی ہے۔تاہم کسی بھی غذائی جزو کی ضرورت سے زیادہ مقدار فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ پروٹین کا حد سے زیادہ استعمال بھی بعض صورتوں میں صحت کے لیے سنگین مسائل پیدا کرسکتا ہے، اس لیے اس کی مقدار میں توازن رکھنا ضروری ہے۔زیادہ پروٹین استعمال کرنے سے سب سے پہلے گردوں پر اضافی دباؤ پڑ سکتا ہے۔ خون میں موجود اضافی پروٹین کو گردوں کو فلٹر کرنا پڑتا ہے، اور اگر اس کی مقدار مسلسل زیادہ رہے تو گردوں کو معمول سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، جو ان کی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔پروٹین کی زیادتی جسم میں پانی کی کمی کا باعث بھی بن سکتی ہے، کیونکہ پروٹین اور پانی کے درمیان تعلق جسم کی ہائیڈریشن کو متاثر کرسکتا ہے۔ خصوصاً وہ افراد جو زیادہ پروٹین کے ساتھ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں، انہیں پانی کی مناسب مقدار لینے پر خاص توجہ دینی چاہیے، کیونکہ پسینے کے اخراج سے جسم میں پانی مزید کم ہوسکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *