Blog
ہالینڈ کا نیا لُک سوشل میڈیا پرتوجہ کا مرکزبن گیا ہیئرسٹائل ہالینڈ کے لیے میدان میں اچھا ثابت نہ ہوا

اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے الگ پہچان رکھنے والے ناروے کے اسٹرائیکر نے بال انتہائی چھوٹے کروا کر بز کٹ اپنا لیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔فٹبالر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنا نیا لک دکھایا۔ ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’نیا سیزن، نیا ٹرم‘۔ہالینڈ مانچسٹر سٹی اور بورن ماؤتھ کے میچ کے لیے اتحاد اسٹیڈیم پہنچے تو بھی انہوں نے کیپ پہن رکھی تھی، مگر وارم اپ کے دوران کیپ اتارتے ہی ان کا نیا روپ اور نمایا ہو گیا۔فٹبال لیجنڈ زلاتان ابراھیمووچ نے بھی ہالینڈ کے نئے ہیئر اسٹائل پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے مذاقاً پوچھا کہ کیا وہ کوئی شرط ہار گئے ہیں؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا اب نئے بالوں کے ساتھ ہالینڈ پہلے سے زیادہ تیز دوڑیں گے