Blog
خیبرپختونخوا کے 560 پرائمری سکول کلاس رومز سے محروم 560سکولوں میں 41ہزار 528 بچے زیرتعلیم ہیں،اعدادوشمار

پشاور : خیبر پختونخوا کے سرکاری پرائمری سکولوں کی صورتحال سے متعلق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی سالانہ رپورٹ میں انتہائی تشویشناک انکشاف ہوا ہے کہ صوبے کے 560سرکاری پرائمری سکولوں میں کلاس رومز کی تعداد صفر ہے، تاہم ان سکولوں میں 41ہزار 528 بچے زیرتعلیم ہیں۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی سکولز شماریاتی رپورٹ کے مطابق صفر کلاس رومز والے سکولوں میں 415لڑکوں کے پرائمری سکول شامل ہیں جہاں 36ہزار 908طلبہ زیرِ تعلیم ہیں جبکہ 145گرلز پرائمری سکولوں میں 4ہزار 620طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 560سرکاری پرائمری سکول ایسے ہیں جن کے لیے کلاس رومز کی تعداد صفر درج کی گئی ہے۔رپورٹ میں سرکاری پرائمری سکولوں میں طلبہ اور کلاس رومز کے تناسب کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ متعدد سکولوں میں بنیادی تعلیمی ڈھانچے اور طلبہ کی موجودگی کے درمیان نمایاں خلا موجود ہے