Pakistan

بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد جموں و کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے، پیپلز پارٹی کے رکن مختار خان کو 14 ووٹ ملے

آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں بیرسٹر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار مختار خان نے 14 ووٹ حاصل کیے۔
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد جموں و کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے انتخاب کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان اور اتحادیوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔
نومنتخب وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کرنے والے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ دور آزاد جموں کشمیر کا دور ہو گاور حکومت عوام کی ہوگئی ۔ افتخار گیلانی آزاد جموں کشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *