Pakistan

فیلڈ مارشل عاصم منیرکا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ آرمی چیف کو ادارے کے مختلف شعبوں بارے بریفنگ دی گئی

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید اسلحہ کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے میں پی او ایف کی پیداواری صلاحیت، برآمدات کے امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد میں ادارے کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ادارے کے مختلف شعبوں، آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *