Blog
روزانہ گرین ٹی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ بیماری کا علاج یا وزن کم کرنے کا ذریعہ سمجھنا غلط ہے

گرین ٹی دنیا بھر میں صحت بخش مشروب کے طور پر مقبول ہے اور بہت سے لوگ اسے وزن کو کنٹرول کرنے، جسمانی توانائی اور مجموعی صحت بہتر رکھنے کیلئے اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں۔گرین ٹی بھی بلیک ٹی کی طرح کیمیلیا سائنینسس پودے سے حاصل ہوتی ہے، اسے نسبتاً کم پراسیس کیا جاتا ہے۔ اس میں کیٹیچنز سمیت مختلف اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جن پر صحت سے متعلق متعدد تحقیقات کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ گرین ٹی کو کسی بیماری کا علاج یا تیزی سے وزن کم کرنے کا ذریعہ سمجھنا غلط ہے۔