Blog
کوہاٹ میں مقامی آبادی پر کواڈ کاپٹر حملہ، کمسن بچی شہید انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

ویب ڈیسک : ضلع کوہاٹ میں دہشتگردوں کی جانب سے مقامی آبادی پر کواڈ کاپٹر حملہ کیا گیا ہے، جس میں کمسن بچی شہید ہو گئی۔مقامی آبادی پر کواڈ کاپٹر حملہ کے واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے مقامی آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی شہید ہوگئی۔