Blog
خاتون ورکر سے جھنڈا چھیننے پر سہیل آفریدی برہم وزیراعلیٰ نے سندھ پولیس کی سکیورٹی واپس کردی

کراچی:پی ٹی آئی کی خاتون ورکر سے مبینہ طور پر جھنڈا چھیننے کے واقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سندھ پولیس کی سکیورٹی واپس کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مزارِ قائد کے قریب ایک خاتون سے پولیس اہلکار کی جانب سے جھنڈا چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوٹس لے لیا۔سہیل آفریدی نے سندھ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی سکیورٹی واپس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سندھ پولیس کی سکیورٹی نہیں چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پولیس اہلکار واپس چلے جائیں اور ان کے ساتھ ایک بھی پولیس گاڑی نہ چلے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مائیں اور بہنیں عمران خان کی محبت میں اجتماعات میں شرکت کے لیے آتی ہیں، اس لیے ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خاتون ورکر سے جھنڈا چھیننے کے واقعے نے انہیں سندھ پولیس کی سکیورٹی واپس کرنے پر مجبور کیا ہے۔