Pakistan

تاوان کی غرض سے اغوا غیر ملکی بحفاظت بازیاب غیر ملکی شہری کوسیکٹر G-8 سے اغوا کیا گیا تھا

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی میں ایک لاکھ امریکی ڈالر تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے غیر ملکی شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ترجمان کے مطابق غیر ملکی شہری کو آج صبح سیکٹر G-8 سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا تھا، ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے رہائی کے بدلے ایک لاکھ امریکی ڈالر تاوان طلب کیا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی محمد خرم اشرف کی زیرِ نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں، پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ سہالہ کی حدود سے مغوی غیر ملکی شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ترجمان کے مطابق غیر ملکی شہری کے اغوا میں ملوث 09 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *