Blog
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان کے پاسپورٹ بلاک اے ٹی سی کا ایف آئی اے کو پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکانِ اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے یہ فیصلہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کے سلسلے میں پولیس کی درخواست پر جاری کیا۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔
عدالتی فیصلے کے مطابق دستیاب ریکارڈ میں تمام افراد اس مقدمے میں نامزد ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو اگلے احکامات تک ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت کردی۔
فہرست میں سہیل آفریدی کے علاوہ عمر ایوب، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی، شاہد خٹک، شیر علی ارباب، اقبال آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل ہیں۔