Blog
جمائما گولڈ اسمتھ نے 22 سال بعد دوسری شادی کرلی جمائما کیمرون او ریلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 22 سال بعد دوسری شادی کرلی۔ 52 سالہ جمائما آئرش نژاد کاروباری شخصیت اور فنانسر کیمرون او ریلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔
شادی کی تصدیق جمائما کے خاندان نے سوشل میڈیا پر کی، جبکہ ان کی بھابھی نے تقریب کی تصویر شیئر کرکے نومولود جوڑے کو مبارکباد بھی دی۔
رپورٹس کے مطابق جمائما اور کیمرون کی ملاقات فلم اور ڈاکیومنٹری کے شعبے میں پیشہ ورانہ کام کے دوران ہوئی۔ دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں یہ تعلق محبت میں تبدیل ہوگیا۔
جمائما کی عمران خان سے شادی 1995 میں ہوئی تھی اور دونوں 2004 میں الگ ہوگئے تھے۔ ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔
جمائما اور کیمرون نے اپنی شادی کو نجی رکھا ہے اور تقریب کی محدود تصاویر ہی سامنے آئی ہیں۔