World

جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر، درجنوں ممالک کا بائیکاٹ اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی کا ہال تقریباً خالی ہوگیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران درجنوں ممالک کے مندوبین نے احتجاجاً بائیکاٹ کیا، جس کے باعث اجلاس کا ہال بڑی حد تک خالی نظر آیا۔ ایرانی وفد نے بھی ڈیسک پر شہید لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر رکھ کر اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
نیتن یاہو نے خطاب کے دوران ایران میں حکومت کی تبدیلی کا دعویٰ کرتے ہوئے اسٹارلنک ڈیوائس کا حوالہ دیا، جبکہ حزب اللہ کے رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہونے والے پیجرز کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر پر بھی تنقید کی۔ دوسری جانب اسرائیلی مندوب کی جانب سے ایرانی مندوب کے قریب جا کر اسٹارلنک ڈیوائس دکھانے پر بھی اجلاس کے دوران صورتحال توجہ کا مرکز بنی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *