Blog
ہم مشہور ہو رہے ہیں تو اپ کو کیا تکلیف ہے گووندا کا سب کو کرارا جواب

بالی وڈ اداکار گووندا نے اپنی ساتھی اداکارہ کومل رانی سورنکر کے ساتھ ممبئی میں مندر کے دورے پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر وضاحت دے دی۔ دونوں کی مندر سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
گووندا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ کومل رانی کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کے لیے مندر میں دعا کرنے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کومل رانی فلم میں ان کے مدمقابل اداکاری کر رہی ہیں، اسی لیے فلم کی کامیابی کے لیے یہ دورہ کیا گیا۔
اداکار نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی اپنی ساتھی اداکاراؤں کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ مندر جا چکے ہیں اور ان فلموں کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی تھی۔ گووندا نے مندر کے دورے پر ہونے والی بحث پر کہا کہ اگر وہ مشہور ہو رہے ہیں تو اس پر دوسروں کو کیا تکلیف ہے۔