Blog
پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ موخر کرنے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کی اکثریتی رائے، حتمی فیصلہ محمود اچکزئی کریں گے

سلام آباد: پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی۔
اجلاس میں سیاسی کمیٹی کے اکثریتی اراکین نے لانگ مارچ کو موخر کرنے کی تجویز دی۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ موخر کرنے کا مقصد حکومت پر مزید سیاسی دباؤ بڑھانا ہے۔
اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ محمود اچکزئی کریں گے، جس کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔