Blog
آذربائیجانی خاتون کیس میں گرفتار ملزمان کے بیانات ریکارڈ

لاہور میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے کیس میں تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے بیانات ریکارڈ کر لیے جبکہ ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے اہم شواہد بھی اکٹھے کیے گئے ہیں۔ عدالت نے ملزمہ مسکان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا۔
عدالتی بیان میں متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسے ایک اپارٹمنٹ میں زبردستی شراب پلائی گئی اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس کا موبائل فون اور نقد رقم بھی چھین لی گئی۔ پولیس کے مطابق اب تک دو خواتین اور تین مردوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں مبینہ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس خاتون کے موبائل فونز اور رقم کی برآمدگی کے لیے کارروائی کر رہی ہے جبکہ مزید افراد سے بھی تفتیش جاری ہے۔