Blog
پی ٹی آئی اورحکومتی اراکین میں تلخی،حکومت کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مطالبہ

سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اوراپوزیشن اراکین کا اجلاس جاری ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کا انکے آفس آمد پر خیر مقدم۔ کیا ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن سے باضابط طور پر لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے تاہم پی ٹی آئی نےعمران خان کو ہسپتال منتقل کرنا کا مطالبہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس پراپوزیشن رہنماؤں نے مذاکرات پر اپنے قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں گرما گرمی ہوئی حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا ہے دوسرا دورکل دن 2 بجے ہوگا۔