Pakistan

مزاکرات کامیاب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، ذرائع

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے تحریری معاہدے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کے تحت فریقین کے درمیان طے پانے والے نکات کو باقاعدہ تحریری شکل دی جائے گی اور دونوں جانب سے معاہدے کی پاسداری کے حوالے سے تحریری ضمانت دینے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں فریقین کے مطالبات اور تجاویز کو ایک ڈرافٹ کی صورت میں مرتب کرکے دونوں جانب پیش کیا جائے گا، تاکہ معاہدے کی شرائط پر تفصیلی مشاورت کی جاسکے۔ اس عمل کا مقصد باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا اور طے شدہ نکات پر عمل درآمد کے لیے واضح طریقہ کار وضع کرنا ہے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا تھا، جس میں سیاسی صورتحال، لانگ مارچ سمیت مختلف قومی اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ فریقین نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔
دوسرے دور میں فریقین کی جانب سے اپنے مطالبات اور ممکنہ حل پر مزید بات چیت متوقع ہے۔ تاہم تحریری معاہدے، ضمانت اور ڈرافٹ کی حتمی شرائط پر اتفاق ہونے کی صورت میں ہی اس حوالے سے باضابطہ پیش رفت سامنے آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *