Blog
خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع سے اضافی نفری طلب کرلی گئی

پشاور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، جہاں انہیں خیبرپختونخوا میں سکیورٹی صورتحال اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ کو صوبے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور پولیس کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔آئی جی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس الرٹ ہے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ذرائع کے مطابق دیگر اضلاع کی پولیس لائنز سے اضافی پولیس نفری بھی طلب کرلی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں بروقت کارروائی کی جا سکے