Blog
رات کا کرفیو نافذ فرانس میں ملک گیر احتجاج اور مظاہرے جاری ،حالات مزید کشیدہ

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہروں اور دکانوں میں لوٹ مار کے بعد حکومت نے شمالی علاقوں کے 4 شہروں میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزیراعظم سباستیاں لیکورنو کی ہدایت پر جن شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے ان میں لِیل، دوئے، وٹینی اور دَنین شامل ہیں۔ان شہروں میں پیر اور منگل کی رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد مزید توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور کاروباری مراکز کو نقصان سے بچانا ہے۔زیراعظم نے متاثرہ کاروباروں کے تحفظ اور حالات معمول پر لانے کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔فرانسیسی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت امن و امان بحال کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور ضرورت پڑنے پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اختیار بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ فرانس میں مہنگائی، بڑھتے اخراجات اور تعلیمی اداروں میں سہولتوں کی کمی کے خلاف 17 اکتوبر کو ہونے والے ملک گیر مظاہروں میں تقریباً پانچ لاکھ 50 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔