World

امریکی ضرورت پاکستان سے تعلقات امریکہ کی ضرورت ہے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ جیسے بھارت کیلئے ایران سے تعلقات ضروری ہیں ویسے ہی امریکا کو پاکستان سے تعلقات کی ضرورت ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہم دنیا میں کہیں بھی ہونے والی دہشتگردی کے خلاف ہیں، ہم ہر اس شخص یا ملک کے خلاف ہیں جو دہشتگردی کی سرپرستی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات ہیں اور جغرافیائی نقطۂ نظر سے امریکا کے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا ضروری ہے۔مریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جیسے بھارتی حکومت کو ایران سے تعلقات رکھنے کی ضرورت ہے اور بھارتی حکومت ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کرتی ہے، اسی طرح امریکا کو پاکستان سے تعلقات کی ضرورت ہے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ہم ان سے بات چیت کریں تو شاید اس سے ہمیں مدد ملے، ممکن ہے کہ ان تعلقات کے ذریعے ہم بھارت کو لاحق خدشات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *