Blog
7 فلسطینی شہید غزہ سٹی میں رہائشی اپارٹمنٹ پر حملہ، 7 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ سٹی میں رہائشی اپارٹمنٹ پر حملہ کیا گیا اور اس دوران کم از کم 7 فلسطینی شہید جبکہ 6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، فلسطینی خبر رساں ذریعے کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک 15 سالہ لڑکا اور میاں بیوی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار سے اب تک کم از کم 4 بچے بھی جان سے جا چکے ہیں۔گزشتہ روز غزہ میں 5 فلسطینی شہید ہوئے تھے، جن میں 2 بچے بھی شامل تھے۔ تازہ حملوں میں غزہ سٹی، خان یونس، جبالیا اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے قریب ایک اپارٹمنٹ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اکرم یاسین اور ان کی اہلیہ دینا ابو بکر شہید ہوگئیں۔ حملے کے بعد اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔اسی شہر کے زیتون محلے کے علاقے السامونی میں کرم احمد ابو ہزیمہ بھی حملے میں جان سے گئے۔جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے قیزان رشوان میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 15 سالہ مجد محمد فخری حسن شہید ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے سے ایک روز قبل اسی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 13 سالہ ولید شکشک اور 14 سالہ یوسف ابو غالی بھی شہید ہوئے تھے۔