Blog
پولیس مقا بلہ یتیم وسیم کو کچل کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

معصوم یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے کا ملزم توقیر نذیر سی سی ڈی بہاولپور کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم توقیر نذیر نے گزشتہ روز ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ملزم گزشتہ رات سی سی ڈی ملتان کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔اطلاعات کے مطابق سی سی ڈی بہاولپور کی ٹیم نے آج صبح بہاولپور میں ایسٹرن بائی پاس پر موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس ٹیم پر براہِ راست فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی بعد ازاں شناخت ملزم توقیر نذیر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔سی سی ڈی حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تعاقب کر رہی ہیں۔