Pakistan

مہنگائی بے قابو ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ 22.44 فیصد اضافہ، سالانہ مہنگائی 11.85 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سالانہ مہنگائی کی شرح 11.85 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ایل پی جی 22.44 فیصد اور مرغی کا گوشت 12.20 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ ٹماٹر 21.99 فیصد، پیٹرول 3.63 فیصد اور ڈیزل 1.68 فیصد سستا ہوا۔
سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمت میں 107.12 فیصد، بجلی کے نرخوں میں 58.59 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 44.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ مہنگی، 12 سستی ہوئیں، جبکہ 20 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *