Sports

گلابی کٹ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے خصوصی اقدام

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 25 اکتوبر کو لاہور میں ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے مختص کر دیا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم گلابی کٹ پہنے گی۔
پی سی بی اور پنک ربن کی مشترکہ کاوش کے تحت شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ خصوصی فین شرٹس نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ ایسی خواتین کے علاج پر خرچ کی جائے گی جو اخراجات برداشت نہیں کر سکتیں۔ اس اقدام کا مقصد بیماری سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور مستحق خواتین کی مدد کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *