Pakistan

بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ سردیوں کے تین ماہ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 2 سے 3 گنا بڑھنے کا امکان

اسلام آباد: دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کے لیے مشکل ترین مہینے ثابت ہونے کا خدشہ ہے، ان مہینوں میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سردیوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 2 سے 3 گنا تک بڑھ سکتی ہے، جس کی بڑی وجوہات ایل این جی، کوئلے اور دیگر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردیوں میں مقامی گیس کی سپلائی محدود ہونے کے باعث بجلی گھروں کو مہنگا ایندھن استعمال کرنا پڑے گا، جبکہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی بھی بجلی کی پیداواری لاگت بڑھانے کا سبب بنے گی۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں ایندھن کی بلند قیمتیں بھی صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈال سکتی ہیں۔ گزشتہ مہینوں میں لوڈ مینجمنٹ سمیت مختلف اقدامات کے ذریعے فیول کی لاگت کا بوجھ کم رکھنے کی کوشش کی گئی، تاہم اب مہنگے ایندھن کے باعث صورتحال مشکل ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *